کراچی: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نیو کراچی اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان شہریوں سے چھینی گئی موٹرسائیکلوں کے پرزے کھول کر فروخت کرتے تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 پستول، ایمونیشن، 1 موٹرسائیکل، 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...