کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش نکال لی گئی
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش نکال لی گئی۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق شناخت محمد مفید ولد غمین گل کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اب تک 15 نعشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 15 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں مزید 2 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments