کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع
کوہلو:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدور قتل کردیے گئے۔
خونزی کا بڑا واقعہ بلوچستان کی تحصیل جاندران کے علاقے ہوسڑی میں پیش آیا جہاں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
پولیس کے مطابق تمام مقتولین چمالنگ کول مائنز میں کام کرتے تھے، دو مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ایس پی کوہلو طیب اقبال کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولین کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔
ایس پی کوہلو کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments