محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم
لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سادگی اور کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور سے دبئی جانے کے لیے خصوصی طیارے کے بجائے عام مسافر پرواز میں اکانومی کلاس کا انتخاب کیا۔
محسن نقوی نے دوران پرواز عام مسافروں کے ساتھ سفر کیا اور ان میں گھل مل گئے۔ وزیر داخلہ کو اپنے درمیان دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ اکانومی کلاس میں سفر کر چکے ہیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری محض دعووں اور اعلانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے نظر آتی ہے۔
شہریوں نے کہا کہ عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے والی دیگر حکومتی شخصیات کو بھی عام پروازوں میں سفر کرنا چاہیے تاکہ قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔
شہریوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شاہانہ سفری انتظامات کے بجائے فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments