مولانا ہدایت الرحمان بلوچستان کابینہ میں شامل، محکمہ فشریز ملنے کا امکان
کوئٹہ: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمان کو بلوچستان کابینہ میں شامل کر لیا گیا، انہیں محکمہ فشریز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ میں شامل پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین مگسی اور مولانا ہدایت الرحمان گورنر ہاؤس میں وزارتوں کا حلف اٹھائیں گے، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل دونوں سے حلف لیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان کابینہ میں بعض وزرا کے محکمے بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ایک ایک وزیر سے محکمے واپس لیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments