سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے استعمال پر افسوس ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نےسوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور نازیبا زبان کے استعمال پر افسوس ہے۔
باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں امن خراب کرنے والے عناصر کو عوامی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے، عوام کو یرغمال بنانے اور ریاستی نظام مفلوج کرنے کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ اور نازیبا زبان کے استعمال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ میں سکولوں، ہسپتالوں اور سڑکوں کی بندش کس نے کی؟ کیا مذاکرات کا یہ طریقہ ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پوری ریاست کو بند کر دیا جائے؟ کوئی بھی مطالبہ بچوں کی تعلیم اور عوام کے علاج سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا۔
افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے سات حلقوں میں انتخابات نہیں ہوئے، سوال یہ ہے کہ ان حلقوں کے عوام کی اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments