موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ
کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
شہرِ قائد میں کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments