ایران نے حملوں کیلئے سٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کیا: واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس استعمال کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے بعد ایران نے اسٹارلنک کے ذریعے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں مدد حاصل کی۔

ایرانی فوج نے اسٹارلنک کے ذریعے بغیر پائلٹ حملہ آور ڈرونز کی کارروائیوں کو مربوط کیا جبکہ اپنی فورسز کو ہدایات دینے اور رابطے برقرار رکھنے کی کوشش بھی کی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسٹارلنک کے غیر مجاز استعمال کا علم ہونے پر ایلون مسک برہم ہوگئے، جس کے بعد اسپیس ایکس نے سروس کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام کے لیے پابندیاں سخت کر دیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج بھی ڈرون آپریشنز کے لیے اسٹارلنک کے فوجی ورژن ’’اسٹار شیلڈ‘‘ کا استعمال کر رہی تھی، امریکی فوج نے اسٹار شیلڈ کے لیے زمینی استعمال کا نسبتاً سستا پیکیج حاصل کر رکھا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...