فیصل آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، سرکاری نرخوں والا تھیلا نایاب

فیصل آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، سرکاری نرخوں والا تھیلا نایاب

چکیوں پر فروخت ہونیوالا دیسی آٹا 200 روپے کلو اور فائن آٹے کے 15 کلو تھیلے کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی گندم کی قیمت بھی 6 ہزار روپے فی من سے تجاوز ،قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں :شہری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث آٹے ، گندم، روٹی اور نان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر دستیاب 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا نایاب ہو گیا، جبکہ چکیوں پر فروخت ہونے والے دیسی آٹے کی قیمت 200 روپے فی کلوگرام اور فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ گندم کی قیمت بھی 6 ہزار روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہے۔ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روٹی اور نان بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پیرا فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی۔ سرکاری سطح پر سبسڈی اور ریلیف کے نام پر 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی دستیابی کے بلند و بانگ دعوے کیے گئے ، تاہم ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا اور اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں والا تھیلا مکمل طور پر نایاب ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے ، گندم، نان اور روٹی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...