گیپکو نادہندگان سے 22کروڑ 66لاکھ وصولی کیلئے نوٹس تیار
ایک دو روز میں تمام نا دہندگان کو رسمی طور پرایک ہفتے کے نوٹس بھیجے جائیں گے ،واجبات ادا نہ کرنے پر نیب کی ٹیمیں گیپکو فیلڈ سٹاف کے ساتھ مل کرگرفتاریاں شروع کردیں گی فہرستوں میں ایک لاکھ سے زائد رقم کے 227 ،پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم کے 34 نادہندگان کے نام شامل ہیں، لالہ اسد اﷲ پاپا کے ذمہ ایک کروڑ11لاکھ روپے واجب الادا ہیں
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر/وسیم عظمت) گیپکو نے انتخابی ماحول سے فائدہ اٹھا کر نادہندگان سے اپنے ڈوبے ہوئے واجبات وصول کرنے کے لئے نیب کی خدمات حاصل کر لیں۔261نادہندگان سے 22کروڑ66لاکھ سے زائد واجبات وصول کرنے کے لئے نوٹس تیار کر لئے گئے ۔ایک دو روز میں نا دہندگان کو رسمی طور پرایک ہفتے کے نوٹس بھیج کر واجبات ادا کرنے کے لئے یاد دہانی کروائی جائے گی جس کے بعد نیب کی ٹیمیں گیپکو فیلڈ سٹاف کے ساتھ مل کر تمام نا دہندگان کی گرفتاریاں شروع کردیں گی۔ ذرائع کے مطابق انہیں گیپکو حکام کی جانب سے بھیجی گئی فہرستوں میں ایک لاکھ روپے سے زائد رقم کے 227 اور پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم کے 34 نادہندگان کے نام شامل ہیں۔ نادہندگان میں پیپلز پارٹی کے گوجرانوالہ سٹی صدر لالہ اسد اﷲ پاپابھی شامل ہیں جن کے ذمہ 1کروڑ 11لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گیپکو حکام اور نیب کے سینئر حکام کے درمیاں نادہندگان سے وصولی کے طریقہ کار کی تفصیلات طے ہو چکی ہیں۔ نیب کو اب گیپکو کی جانب سے نا دہندگان کو واجبات کے بل بھجوائے جانے کے بعد گرفتاریوں کے لئے گرین سگنل کا انتظار ہے ۔ گیپکو ذرائع کے مطابق گیپکو کے سرکل دفاتر اور ایکس ای این دفاتر میں جمعہ کے روز شام تک نادہندگان کے نام نوٹس بھیجنے کے لئے دفتری کارروائیاں کی جاتی رہیں۔ گیپکو ذرائع کو توقع ہے کہ نوٹس بھیجنے کا کام آئندہ ایک دو روز میں شروع ہو جائے گا۔ ایک ہفتے کی مہلت کے دوران واجبات ادا کر دینے والوں کو گیپکو ی جانب سے کلین چٹ مل جائے گی جبکہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی گیپکو نوٹس کو نظر انداز کر دینے والے والے نادہندگان کو اس مرتبہ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق گیپکو کے 5لاکھ روپے سے زائد کے 34 نادہندگان میں لالہ اسداﷲ پاپا میسرزحق باہو سٹیل فرنس عقب حافظ آباد روڈ گوجرانوالہ،محمدرفیق گتہ فیکٹری کھیالی گوجرانوالہ، محمد فاروق پروپرائٹر سندھو سٹیل ملز گلوٹیاں ڈسکہ، ظہور احمد مافی والا،نازیہ احسان انجینئرنگ ورکس ونیا والا، حاجی سلطان احمد کلائمکس آباد، منور حسین نوشہرہ روڈ، محمد ریاضناز سنیما والی گلی گوجرانوالہ، طارق اقبال رائے پور سیالکوٹ،جاوید احمد، اختر حسین ملک ہجویری پیپر اینڈ بورڈ ملز گجرات، غلام عباس سبحان سٹیل کاسٹنگ ثمن آباد گورجانوالہ، بابو عبدالرحمٰن ولد عابد الرحمٰن،چودھری احتشام شہزادانجینئرنگ ورکس راجباہ مین روڈ گرجاکھ،محمد منظور ولد ایم دین گوجرانوالہ، محمد انور سرکلر روڈ سیالکوٹ،زاہد حسین بائی پاس روڈ گورجانوالہ، ایشیا سپننگ ملز مڑھ بلوچاں سکھیکی کے منیجنگ پارٹنر،نصیر احمد چک ورکاں نوکھر منڈی،حمید اﷲ فائن فلور ملز سیالکوٹ،محمد اسلم احمد رائس ملز ٹھٹھہ گھرا رسول پور تارڑ حافظ آباد، ارشد حسین منج تتلے حاکم حیدر علی کامونکی،محمد سلیم اڈا سراج نارووال،فضل حسین گجرات،چودھری عبدالرحمن پی سٹیل ملز بائی پاس گوجرانوالہ، میاں عبدالعزیز سپریم گیس انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ گوجرانوالہ، ایم ریاض فیاض فرنیس بائی پاس گوجرانوالہ،علی سٹیل فرنس لوہیانوالہ بائی پاس،ملک ہارون عثمان سٹیل فرنس سمال اسٹریل اسٹیٹ ڈسکہ،محمدنواز،محمدصدیق مرید کے روڈ نارووال، چودھری محمدحنیف جی ٹی روڈ کوٹ شاہاں گوجرانوالہ،شبیر حسین سمال اسٹریل اسٹیٹ ڈسکہ،محمدنوازمیسرزسردارسٹیل فرنس ڈسکہ شامل ہیں ۔گیپکو کے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم کے نادہندگان میں نیو گجرات گلاس انڈسٹری گجرات،عبدالرؤف آئس فیکٹری نہر اپر چناب جی ٹی روڈ گوجرانوالہ،علم دین شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ،ایم بشیرججے رام داس پسرور،مزمل حسین شاہ تتلے حکیم حیدر علی ڈیرہ، محمدصادق نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ،ایم اعجاز گندا نالہ فرید ٹاؤن گوجرانوالہ، جمشید اقبال متیکی رہائشگاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نارووال،احسن عطاء کوٹ محبت جلالپوربھٹیاں،غلام محمدسادھوکی، مہندی خان کوٹ خوشحال سکھیکی، رورل واٹرسپلائی سکیم کسوکی حافظ آباد،محمدنعیم نارووال،جعفر حسین ، میاں رحمن خانقاہ ڈوگراں سکھیکی، ڈھلورائس ملزعدیل گڑھ گکھڑ، مہر محمدکاشف آئس فیکٹری گھوڑ دوڑ روڈگوجرانوالہ ، محمدیار ٹھٹھہ گھاراحافظ آباد،ڈاکٹر سیدوسیم اسحاق آئی اینڈ ایس سی این جی سیالکوٹ بائپاس نزد فیروز والاچوک گوجرانوالہ،مانک علی پیلو حافظ آباد،فضل الحسن پیلو حافظ آباد،حیات محمد کوٹ خوشحال سکھیکی،محمد عاشق کوٹ روڈ گوجرانوالہ،نوازش بوروی جندران شریف،محسن عباس ملہی بدوملہی،حافظ نعیم کامونکی، چودھری اعجاز رسول گتہ فیکٹری بدوملہی، زین صدیق محمدحیات النبی گجرات،نواز دین ساگر پور نارووال، وسیم حفیظ انجینئر ورکس اینڈ وسیم حفیظ ولد حفیظ احمد نزد پی ایس او پمپ جی آر روڈ گوجرانوالہ،میاں پرویز اختر پگانوالہ،شفیع آبادگجرات،ایم الیاس کولڈ سٹوریج نوشہرہ سانسی گوجرانوالہ،خواجہ فوڈ پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی جی ٹی روڈ کامونکی،مضور حسین علی رائس ملز غلہ منڈی پسرور،صفدر علی جلالپورحافظ آباد،شہباز خان ٹھٹھہ گجھورسول پور تارڑ ، سعدی عباس،فیاض حسین لالیانوالہ حافظ آباد،المرتضیٰ آئس فیکٹری سیالکوٹ روڈ وزیر آباد،محمدحنیف خان گڑھی ہمت سنگھ گوجرانوالہ،محمدنواز بھٹی کھتے شاہ،غلام محمد سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ، محمدآصف بھٹی دوہتہ عظمت سکھیکی،ذوالفقار علی نور پور گوجراں منڈی بہاؤالدین،حاجی محمدصدیق جامی آئس فیکٹری سرگودھا روڈسکھیکی،محمدریاض سدوگورائیہ گوجرانوالہ،احسان اﷲ بیگ رائے پورچہارروڈسیالکوٹ،ظہیر عباس سندھواں تارڑ پیلوونیکی حافظ آباد،غلام حسین متیکی سکھیکی،ایس ریاض حسین نوتھیں سکھیکی،محمدسرور چیمہ بھروکی چیمہ وزیر آباد،صابر حسین منج تتلے حاکم حیدرعلی کامونکی،پسرور شوگرملزپسرور محمدنذیر ڈیرہ چودھری باتی خان بوسال سکھہ،محمد ادریس گڑھی ہمت سنگھ گوجرانوالہ،شبیر احمد قلعہ مصطفے ٰ آباد تتلے عالی کامونکی،محمدآصف چٹھہ لمبانوالی روڈ کوٹ شاہاں گوجرانوالہ،شازیب ندیم موگا بندا، محمد عامردھپر سکھیکی،منیر احمدرسولپورتارڑ،فضل رائس ملزکامونکی،محمدصدیق کوٹلی خانوڈسکہ،محمد رضوان شمسہ ڈھاڈا تتلے عالی،لیاقت علی خان ونیہ والا گوجرانوالہ، منور احمدپیلو حافظ آباد،حق نواز متیکی رسولپور سکیھکی،محمداسلم دوہٹہ عظمت،سرفراز احمد ٹھٹھہ داد راہوالی ،محمدیونس شریف شہید کالونی گلی نمبر 6گوجرانوالہ،ایم شریف چک چاؤ نوشہرہ ورکاں،آصف شاہ کوٹ نکہ حافظ آباد،محمد شفیع ویلیج بہادر نوشہرہ ورکاں،غلام محمدنوشہرہ ورکاں،سارنگ خان کھتران سکیھکی،قیصر نواز شمسہ ڈھڈا تتلے عالی،عبدالحمید مہمند والی چونڈا،خرم جاوید رتالی خورد تتلے عالی،احمد علی چکی والا پنڈی بھٹیاں،طارق نوازنواں مانیکا سکھیکی،عاشق علی مہواناں سکھیکی،سیف اﷲ جھنڈوکی سکھیکی،نورمحمدجگ بھٹی جلالپوربھٹیاں، محمد رفیق معرفت عبدالخالق پنڈی بھٹیاں،ثناء اﷲ اوڑھے نوشہرہ ورکاں،مسز حاجرہرائس ملزمدھریانوالہ حافظ آباد،احمدخان گاؤں پکے تے پنڈی بھٹیاں،خوشی محمد نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ، فیض تارڑ سنجیاں والا پنڈی بھٹیاں،محمدنواز پت بھٹیاں سکھیکی،بشیر احمدہسیکی ثانی حافظ آباد،شیخ اعجاز حسین نتھراں والا کامونکی،محمد عارف تولیکی کامونکی،حبیب شاہ چک راجدا ڈیرہ شاہ والا نوشہرہ ورکاں،طالب حسین بلے والاگوجرانوالہ، عبدالقیوم تتلے حاکم شیخوپورہ،عاشق حسین ستلج رائس ملز قادر آباد،شفقت حسین چنی رحمت خان پنڈی بھٹیاں،شاہد حسین وچوکی خورد حافظ آباد،سید فیصل حسین گرین ٹیک پرائیویٹ کوٹ مبارک حافظ آباد کے علاوہ 126 دیگر نادہندگان شامل ہیں۔