نظریہ پاکستان کیلئے جانیں قربان کر دینگے :سیرت پیکر حیا کانفرنس
وطن عزیز میں لبرل ازم سیکولر ازم کی باتیں نہیں چلیں گی:مولانامنظورودیگرکاخطاب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلح اور فکری دہشت گردی نے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق کر دئیے ہیں۔وطن عزیز میں لبرل ازم سیکولر ازم کی باتیں نہیں چلیں گی۔ ہم نظریہ پاکستان کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا منظو ر احمد نے مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی سالانہ سیرت پیکر حیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نظریاتی اساس کو منہدم کر کے ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔اس موقع پر پروفیسر عبدالرزاق ساجد ،مولانا حافظ احمد حسن ساجد ،مولانا ابرار ظہیر،قاری شفیق بٹ، عبد الشکور شیخوپوری، مولانا صادق عتیق ، مولاناعباس راشد اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔