گھڑ ڈانس میلے کا انعقاد، 50سے زائد گھوڑوں کی شرکت

گھڑ ڈانس میلے کا انعقاد، 50سے زائد گھوڑوں کی شرکت

مقابلوں سے شائقین لطف اندوز، اصغر پہلوان کے ’’بادل‘‘نے میدان مار لیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں گھڑ ڈانس مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں موسیقی کی دھنوں پر گھوڑوں نے ایسے کرتب پیش کئے کہ شائقین داد د ئیے بغیر نہ رہ سکے ۔گھڑ ڈانس مقابلہ اصغر پہلوان کے گھوڑے بادل نے جیت لیا۔ گوجرانوالہ میں نجی تنظیم کے زیر اہتمام گھڑ ڈانس میلے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن بھر سے پچاس سے زائد گھوڑوں نے شرکت کی۔اس قدیم گھڑ ڈانس میلے میں موسیقی کی دھنوں پر گھوڑوں نے ایسے ایسے کمال انداز میں ڈانس کیا کہ مالک بھی اپنے گھوڑوں کے ناچ پر ناز کرتے رہے ۔گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر ٹھاٹھ،لنگڑی،دھمال ،پلٹ ،چھپ،روڈ سمیت دیگر کئی قسم ڈانس کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں