وزیرآباد:کورونا ویکسین کیلئے سنٹر پر سہو لیات کا فقدان

وزیرآباد:کورونا ویکسین کیلئے سنٹر پر سہو لیات کا فقدان

کورونا ویکسی نیشن مراکز پرشہریوں کو سہولیات کیساتھ ویکسین لگانے کے دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ لاکھوں آباد ی کی حامل تحصیل وزیرآباد کیلئے بنائے گئے واحد ویکسی نیشن سنٹر پر سہولیات کے فقدان کے با عث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیرآباد گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں بنائے گئے سنٹر کے انتظامات کو دیکھ کرشہری ویکسین لگوانے سے ہچکچا رہے ہیں۔ سنٹر پر رات12بجے تک قطاروں میں لگ کر باری کا انتظار کرنے والوں کیلئے بیٹھنے کا مناسب بندوبست نہیں ہے جبکہ پینے کیلئے پانی تک فراہم نہیں کیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر کے شہریوں کیلئے بنائے گئے واحد سنٹر پر پرلوگ باری کا انتظا ر کرنے کیلئے بے ہنگم قطاروں میں لگے نظر آتے ہیں جس سے کورونا کے مزید پھیلا ؤ کا خدشہ ہے ۔شہریوں نے وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال نوٹس لینے اور سنٹر زکی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں