عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج کورونا مریضوں کیلئے جدید مشینیں فراہم

عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج  کورونا مریضوں کیلئے جدید مشینیں فراہم

انجمن بہبود مریضاں کی طرف سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی کورونا وارڈ میں زیر علاج مریضوں کیلئے جدید ایکسرے اور ای سی جی مشین فراہم کر دی گئی

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)انجمن بہبود مریضاں کی طرف سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی کورونا وارڈ میں زیر علاج مریضوں کیلئے جدید ایکسرے اور ای سی جی مشین فراہم کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ دونوں جدید طبی آلات ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری کے حوالے کئے ، انجمن بہبود مریضاں کے صدر میاں اعجاز، جنرل سیکرٹری جاوید بٹ، امتیاز کوثر، خادم علی خادم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں