راہوالی:تشدد سے اہلیہ بیہوش ، ویڈیو وائرل ، ملزم گر فتار

راہوالی:تشدد سے اہلیہ بیہوش ، ویڈیو وائرل ، ملزم گر فتار

پستول تان کر دھمکیاں ،3 بچوں کی ماں ماہم کو ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرا دیا گیا

راہوالی(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی میں 3بچوں کی ماں کو شوہر نے بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، خاتون بیہوش ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرادیا گیا ،تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی احمد صادق نے درخواست میں پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی ماہم کی شادی 8سال قبل ڈی سی کالونی کے شیخ عثمان ارشد سے ہوئی جس سے میری بیٹی کے 3بچے ہیں، ماہم کا شوہر شیخ عثمان اسے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ،گزشتہ شب بھی ملزم نے ماہم پر بچوں کے سامنے تشدد کیا اور پسٹل نکال کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جس سے وہ بیہوش ہوگئی، تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او کے حکم پر کینٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں