ران روسٹ کرنیوالے ریسٹورنٹس اور دکانوں پر زبردست رش

ران روسٹ کرنیوالے ریسٹورنٹس اور دکانوں پر زبردست رش

ایک ران کو روسٹ کرنے کے 800 سے 1500 روپے تک وصول کئے جاتے رہےران کی تیاری ایک فن،اچھا خاصا خرچہ آتا ہے لیکن اس میں بچت کم ہوتی ہے پکوان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید کے تینوں دن ران روسٹ کرنے والے ریسٹورنٹس اور دکانوں پر زبردست رش لگا رہا، ایک ران کو روسٹ کرنے کے 800 سے 1500 روپے تک وصول کئے جاتے رہے ۔بکروں،چھتروں کی ران روسٹ کیلئے شہر میں سینکڑوں عارضی اڈوں کے علاوہ ہوٹلوں میں بھی ران روسٹ ہوتی رہی ، قربانی کے جانوروں کے گوشت کی ران روسٹ کرنے کیلئے واپڈا ٹاؤن،پیپلز کالونی،سیٹلائٹ ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن، کالج روڈ،گوندلانوالہ،نوشہرہ روڈ،گل روڈ،شاہین آباد، اپروچ روڈ،حیدری روڈ سمیت شہر کی مارکیٹوں اورشاہراہوں پر عارضی سٹال سجے ہوئے ہیں جبکہ ہوٹلوں میں بھی ران روسٹ کی جا رہی ہے ،پکوانوں کا کہنا ہے کہ ران کی تیاری، اسے مصالحے لگانا اور پھردیگ میں پکانا ایک فن ہے ، اس کی تیاری پر اچھا خاصا خرچہ آتا ہے اور اس میں ان کی بچت کم ہے ، لوگوں کا کہنا ہے کہ اچھا کھانا پینا اس شہر کی روایت ہے اسلئے وہ عید کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رانیں روسٹ کروارہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں