دھاندلی نہ ہوتی تو کشمیر میں حکومت بناتے :پیپلزپارٹی

دھاندلی نہ ہوتی تو کشمیر میں حکومت بناتے :پیپلزپارٹی

جیالوں نے ووٹ پر پہرہ دیا ، سیٹوں کی تعداد 3 سے 11ہو گئی:صغیر بٹ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مرد حرآصف زرداری جرات مند ،بہادر اور محب وطن سیاستدان ہیں، آئین ،عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی میں ان کا کردار مثالی ہے ،آزاد جموں کشمیر کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی لیکن پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ووٹ پر پہرہ دیا جس کے باعث پیپلز پارٹی کی سیٹوں کی تعداد 3 سے بڑھ کر11ہو گئی ہے ۔ ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے آصف زرداری کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رانا حنیف، ملک بھٹو، اشفاق گجر، عمران سلیم بٹ، امان اللہ بٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔ صغیر بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی موجود ہے ، 2016 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی تین سیٹیں تھیں لیکن 2021 کے انتخابات میں ہماری سیٹوں کی تعداد11ہو گئی ہے ،اگر انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو پیپلز پارٹی ہی آزاد کشمیر میں حکومت بناتی۔ تقریب کے اختتام پر آصف زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں