کنٹونمنٹ الیکشن جماعت اسلامی جیتے گی :مظہر رندھاوا

کنٹونمنٹ الیکشن جماعت اسلامی جیتے گی :مظہر رندھاوا

وقت آگیا ہے کہ عوام کو متبادل دیانتدار اور ا ہل قیادت فراہم کی جائے

راہوالی ، گوجرانوالہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا ، نیوز رپورٹر)ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کنٹونمنٹ الیکشن میں روایتی مفاد پرست سیاستدانوں کو شکست سے دو چار کرے گی ،جماعت اسلامی کنٹونمنٹ کی 10 وارڈو ں میں امیدوار اتارے گی، امیدوار اچھی شہرت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو متبادل دیانتدار اور ا ہل قیادت فراہم کی جائے ۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سیاسی کمیٹی وقاص بٹ نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جن میں محمد شہباز ، سعد اختر بٹ ، محمد اشرف ، ارشد صدیق چغتائی ، محمد تبارک ، بابر منظور ، محمد وقاص ، محمد بلال چیمہ شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں