سیالکوٹ میں ہیمو فیلیا مریضوں کو مفت فیکٹرز لگانے کا اہتمام

 سیالکوٹ میں ہیمو فیلیا مریضوں  کو مفت فیکٹرز لگانے کا اہتمام

دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی کوآرڈی نیٹر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ معا شرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد وہ لوگ کریں جن کو اﷲ نے اپنے فضل سے نوازا ہے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی کوآرڈی نیٹر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ معا شرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد وہ لوگ کریں جن کو اﷲ نے اپنے فضل سے نوازا ہے تاکہ انسانوں کے درمیان باہمی الفت ومحبت کے رشتے بھی استوار ہوں اور دینے والوں کو اﷲ کی رضا اور گناہوں کی بخشش بھی حاصل ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ سنٹر میں ہیمو فیلیا مریضوں کو فیکٹرز لگانے کے موقع پر گفتگو میں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں