آزاد کشمیر میں عمران خان کا بیانیہ جیت گیا :سلیم جوڑا

آزاد کشمیر میں عمران خان کا بیانیہ جیت گیا :سلیم جوڑا

2023 کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہو گی:صحافیوں سے گفتگو

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ریونیو چودھری سلیم سرور جوڑا نے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری اکبر ابراہیم کی کامیابی کو پی ٹی آئی کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ جیتا ہے اور سچ کی جیت ہوئی،پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے بیانیہ کو کشمیر کے عوام نے رد کر دیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں پولنگ پر امن رہی، کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 2023 کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں