انعام بٹ آج گوجرانوالہ پہنچیں گے ‘ پرتپاک استقبال کی تیاریاں

انعام بٹ آج گوجرانوالہ پہنچیں گے ‘ پرتپاک استقبال کی تیاریاں

اٹلی اور یونان میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے ہیرو انعام بٹ آج گوجرانوالہ پہنچیں گے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) واضح رہے کہ انعام بٹ نے اٹلی اور یونان میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں دو گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ، انعام کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ بیس روز سے مقابلوں کے سلسلہ میں بیرون ملک ہے اور ان مقابلوں پر جانے سے قبل اس نے 45دن میں اپنا بیس کلو گرام تک وزن کم کیا تھا اس لیے اس کے لیے تگڑے اور مزیدار کھانے تیار کیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں