گوجرانوالہ ڈویژن: 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا حکم

گوجرانوالہ ڈویژن: 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا حکم

30ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، وقت پر گوشوارے جمع نہ کروانے والے صنعتی اور کاروباری یونٹس اور سرکاری اداروں کو نوٹس جاری ہونگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ایف بی آر نے گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ 75ہزار سے زائد این ٹی این ہولڈرز کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا حکم دے دیا جس کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی، مقررہ وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے صنعتی اور کاروباری یونٹس اور سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کیئے جائیں گے اور جرمانے عائد ہونگے ،ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں میں سرکاری وغیر سرکاری ادارے ،کمپنیاں ،ٹھیکیدار، دکاندار ،صنعتکار اورتاجر شامل ہیں، ایف بی آر نے دیگر افراد کو گوشوارے جمع کروانے کا پابند بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں اس وقت این ٹی ہولڈرز کی تعداد2 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہوچکی جن میں سے نصف کے قریب ریگولر این ٹی این ہولڈرز ہیں باقی غیر فعال افراد کو نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں