آرپی اوگوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ کی ڈسکہ میں کھلی کچہری

 آرپی اوگوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ کی ڈسکہ میں کھلی کچہری

مسائل میرٹ پرحل ہونگے،شہریوں کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنا مشن:راؤ عبدالکریم

ڈسکہ،سیالکوٹ (نمائندگان دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) آر پی او گوجرانوالہ راؤ عبدالکریم نے سول ریسٹ ہاؤس ڈسکہ میں ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کے ہمراہ کھلی کچہری میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسروں کو خصوصی احکامات جاری کئے، آرپی اونے سائلین کے فرداً فرداً مسائل سنے اورتمام سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے،جسے پورا کرنے کے لئے پورے ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں