راہولی:چور جی ٹی روڈ پر 8دکانوں کاصفایاکرگئے

راہولی:چور جی ٹی روڈ پر 8دکانوں کاصفایاکرگئے

چور رات کے وقت جی ٹی روڈ پر 8د کانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے اڑے

راہوالی،گکھڑمنڈی (نمائندہ دنیا،نامہ نگاران) ڈھڈی مارکیٹ جی ٹی روڈ راہوالی پر واقع د کانوں کے مالکان محمد جمیل، محمد زیب، مبین احمد خاں،چشتیہ برگر، پان شاپ، سلیمان قلفی فروش وغیرہ د کانیں بند کرکے گھروں کو گئے تو رات 3بجے کے قریب چورقیمتی سامان اور نقدی لے اڑے۔ چوروں نے وار دات سے قبل کئی دکانوں کے باہر نصب سکیورٹی کیمروں کے کنکشن کاٹ دیئے تاکہ ان کی تصاویر نہ آسکیں، ادھر گکھڑ میں جی تی روڈ پر واقعہ لک میڈیکل سٹور ارشد کلینک کے تالے توڑ کر 85ہزارروپے جبکہ ارشد میدیکل سٹور سے 25ہزارروپے، یو پی ایس بیٹری اور حسن ڈینٹل کلینک کے کیمرے اتار کر لے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں