عید میلاد النبی ؐ پر ڈسکہ کا سب سے بڑا جلوس آدمکے چیمہ میں نکالا جا ئیگا

عید میلاد النبی ؐ پر ڈسکہ کا سب سے  بڑا جلوس آدمکے چیمہ میں نکالا جا ئیگا

جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر تحصیل ڈسکہ کا سب سے بڑا جلوس آج آدمکے چیمہ میں نکالاجائیگا

ڈسکہ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر تحصیل ڈسکہ کا سب سے بڑا جلوس آج آدمکے چیمہ میں نکالاجائیگا جس کی قیادت قاری مقصود افضل اور صاحبزادہ منصور کرینگے ، جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول شرکت کرینگے ،جلوس آستانہ عالیہ آدمکے چیمہ سے شروع ہوکر اڈا آدمکے چیمہ پر اختتام پذیر ہوگا ،راستے میں دودھ کی سبیلیں لگائی جائینگی اور اختتام پر دعائے خیر کی جائیگی ۔صاحبزادہ منصور افضل نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ؐ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا اور آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں