وزیرآباد:دریائے چناب میں 5 لاکھ بچہ مچھلی چھوڑ دی گئی

وزیرآباد:دریائے چناب میں 5 لاکھ بچہ مچھلی چھوڑ دی گئی

دسمبر تک ایک کروڑ مچھلیاں دریا میں چھوڑی جائیں گی:سیدمظفرحسین

وزیرآباد(نامہ نگار)دریائے چناب میں محکمہ فشریز پنجاب نے مخیر حضرات کے تعاون سے 5 لاکھ بچہ مچھلی چھوڑی دی۔ سیدمظفرحسین نے بتایا کہ اس سال مختلف اقسام کی 20 لاکھ مچھلیاں دریا میں چھوڑ چکے ہیں ،دسمبر تک ایک کروڑ مچھلیاں دریا میں چھوڑی جائیں گی،ہیڈ چھناواں و دیگر مقامات پر لاکھوں کی تعداد میں بچہ مچھلیاں سالانہ چھوڑی جارہی ہیں ،مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس پروگرام سے ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور آبی آلودگی میں بھی کمی ہوتی ہے ۔پیر سید انتظار حسین شاہ زنجانی نے اس موقع پر کہا کہ وہ 25 سال سے صدقہ جاریہ کے طور پر دریاؤں میں بچہ مچھلی ڈال رہے ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ اس سے اللہ آسانیاں پیدا فرماتا ہے اور بلائیں و مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں