کیمروں سے سیالکوٹ شہر کی نگرانی مزید بہتر بنانے کی ہدایت

 کیمروں سے سیالکوٹ شہر کی نگرانی مزید بہتر بنانے کی ہدایت

110 کیمرے نصب ،سسٹم سیف سٹی لاہور سے منسلک ہے :ڈی پی او کو بریفنگ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او سیالکوٹ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا ،ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر کوانچارج آئی ٹی اور کیمرہ مانٹیرنگ نے بریفنگ دی۔ انچارج آئی ٹی سیل نے بتایا کہ Pucar-15 سسٹم کا ڈائریکٹ لنک سیف سٹی لاہور کے ساتھ ہے ،اس نظام کی وجہ سے سٹی ایریا میں رسپانس ٹائم 5سے 7منٹ ہو گیا ہے جبکہ دیہی ایریا میں 12سے 15منٹ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے پولیس کارکردگی عوام کیلئے اطمینان بخش ثابت ہوئی ہے ۔ انچارج کیمرہ مانٹیرنگ نے بتایا کہ شہر میں محدود بجٹ میں رہتے ہوئے 110 عدد CCTV کیمرے مختلف چوکوں، بازاروں اور رش والے مقامات پر نصب کئے گئے ، 32 کلو میٹر طویل Optical Fiber بچھائی گئی ہے ، کنٹرول روم DPO آفس سیالکوٹ میں قائم ہے جہاں سے ہر وقت شہر میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے ، ان CCTVکیمروں کی مدد سے 70 کے قریب سنگین اور دیگر مقدمات کو حل کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے ۔ ڈی پی او نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ کنٹرول روم کے ذریعے شہر بھر کے اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمر وں کے ذریعے نگرانی کے نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں