چند اقلعہ پر گرین بیلٹ کو ری ڈیزائن کیاجائے :صدرچیمبر

چند اقلعہ پر گرین بیلٹ کو ری ڈیزائن کیاجائے :صدرچیمبر

تمام مسائل کو چیمبر کے ساتھ باہمی مشاورت سے حل کیا جائیگا:ڈی سی کی یقین دہانی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) صدر چیمبر محمد شعیب بٹ نے ڈی سی دانش افضال سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور کہا کہ چند اقلعہ پر بنائے گئے گرین بیلٹ سے لوگوں کے کاروبار متاثرہو رہے ہیں، اگر اس گرین بیلٹ کو ری ڈیزائن کر لیا جائے تو لوگوں کے روزگار متاثر نہیں ہونگے اور چند اقلعہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو جائے گا،علاوہ ازیں اقبال ہائی سکول،کیو ڈی پی ایس کے گردو نواح میں یوٹرنز ٹریفک کی روانی کو متاثر کر رہے ہیں اس پر بھی ورکنگ کی جائے ،کنگنی والا چوک سے قبل ایک یوٹرن دیا جائے تاکہ سنگل پر ٹریفک متاثر نہ ہو، لاری اڈا کے ساتھ مجددی روڈ سے تجاوزات کو فوری ختم کروایا جائے اور روڈ کی تزین وآرائش کروائی جائے ، انہوں نے ڈی سی کو چیمبر آنے کی بھی دعوت دی ،ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کی تجاویز پر عمل درآمد کرانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ،تمام مسائل کو چیمبر کے ساتھ باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا، وفد میں سابق صدور اخلاق احمد بٹ،عمراشرف مغل،طارق ایوب ڈار شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں