صحافت کو مولانا ظفر علی خان ؒ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا :مقررین

 صحافت کو مولانا ظفر علی خان ؒ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا :مقررین

آپ نے فرنگی اور ہندو بنئے کو علیحدہ مسلمان مملکت دینے پرمجبورکیا:مولانا زاہد

وزیرآباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار ) بر صغیر پاک وہند میں حق اور بیباکی کی صحافت کے علمبردار بابائے صحافت مولانا ظفر علی خاں ؒ ہی تھے جن کی تحریک پاکستان میں خدمات اور جدوجہد کی وجہ سے پاکستان کو آزادی کی نعمت میسر آئی ،آپ نے فرنگی اور ہندو بنئے کو مجبور کردیا کہ وہ مسلمانوں کو علیحدہ مملکت دیں ورنہ مسلمانان ہند آزادی کے بغیر ان کا جینا دوبھر کرکے رکھ دینگے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل و ممتاز مذہبی سکالر،کالم نگار مولانا زاہد الراشدی نے پریس کلب وزیر آباد اور سٹی کمیٹی برائے تعلیم کے زیر اہتمام بابائے صحافت مولانا ظفر علی خاں ؒ کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج کی صحافت کو مولانا ظفر علی خان ؒ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ورنہ پاکستان گرداب سے نہیں نکل سکے گا،اس موقع پرملک محمد شہباز کلیار، صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ،پروفیسرحافظ منیر احمد،ملک شکیل احمد،خواجہ شعیب،شیخ محمد بلال،عامر مشتاق چودھری ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں