حضورؐکی تعلیمات پر عمل ہی دنیا وآخرت میں کامیابی ہے :علما کرام

حضورؐکی تعلیمات پر عمل ہی دنیا  وآخرت میں کامیابی ہے :علما کرام

نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیؐ کو پوری دنیا کے انسانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا،حضور اکرم ؐ کا ہر عمل مسلمانوں کیلئے خیرو برکت کا ذریعہ ہے اور حضورؐکی تعلیمات پر عمل ہی ہمارے لئے دنیا وآخرت میں کامیابی ہے

وزیرآباد(نا مہ نگار)ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین درگاہ اجمیر شریف پیر سید بلال حسین چشتی اجمیری،سجادہ نشین آستانہ عالیہ چک سادہ شریف پیر سید عثمان شاہ نوری، پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی نے حاجی محمد جلیل کی رہائشگاہ پر محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ سید آل احمد،حاجی محمد جلیل،ملک یوسف چاند، محمد طاہر،محمد طارق،عثمان جلیل و دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں