بشیربٹ مرحوم کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا:سید حسن مرتضیٰ

بشیربٹ مرحوم کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا:سید حسن مرتضیٰ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) محمد بشیر بٹ مرحوم پیپلز پارٹی کا عظیم سرمایہ تھے . ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پارٹی پر مشکل حالات میں بھی انہوں نے پارٹی پرچم بلند رکھا۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ کے تایا کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر زبیر بٹ، ذوالفقار بٹ، امین بٹ ، لالہ شاہد ، سٹی صدر ودود ڈار ، نائب صدر رانا حنیف، ملک زوالفقار بھٹوودیگر بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں