سیالکوٹ،کامونکے :فائرنگ ، تشدد کے واقعات ، 11 افراد زخمی

سیالکوٹ،کامونکے :فائرنگ ، تشدد کے واقعات ، 11 افراد زخمی

سیالکوٹ،کامونکے ، موترہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا ، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )فائرنگ او رتشدد کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ۔

 تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ تاج پورہ میں موٹر سائیکل سوار نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان مہر عقیل شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے ۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تھانہ مراد پور کے علاقہ میں غلام اکبر، یوسف وغیرہ نے جان محمد کی بیٹی ثنا کو ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا ۔ تھانہ موترہ کے علاقہ بھوبھنگی میں عاقب ’طیب ’بابر اورپوران گھرمیں گھس آئے اور تشدد کرکے کامران کی دونوں بہنوں کو زخمی کردیا ۔

کامونکے کے علاقہ ماڑی ٹھاکراں کے ندیم مسیح کے بھائیوں کی عدنان اور شمع کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی ،ملزموں نے اپنے ساتھیوں زوہیب ،منور ،انور کے ہمراہ گھر پر دھاوا بول دیا ، ڈنڈوں سے تشدد کرکے ندیم ،شاہد ،اشفاق ، زرینہ اور نعیم وغیرہ کو ز خمی کر دیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں