سپورٹس سٹیڈیم کامونکی دیسی کشتیوں کے مقابلے اختیام پذیر

سپورٹس سٹیڈیم کامونکی دیسی  کشتیوں کے مقابلے اختیام پذیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) کھیلیں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں’ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار طارق ڈار پہلوان نے سپورٹس سٹیڈیم کامونکی میں دیسی کشتیوں کے مقابلوں کے اختتام پر جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

دنگل کے مہمانان خصوصی عرفان ورک اور مہر ضیاء اﷲ نے جیتنے والے پہلوانو ں میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔ کشتیوں کے مقابلوں میں بلال پہلوان نے طارق پہلوان کو’ دانی پہلوان نے گونگری پہلوان کو’فرزند پہلوان نے طارق پہلوان کو شکست دی جبکہ زبیر پہلوان اور مالو پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں