گوجرانوالہ سے لاہور تک چلنے والی ٹرینوں کے مختلف کرائے مقرر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ریلوے نے گوجرانوالہ سے لاہور تک چلنے والی ٹرینوں کے مختلف کرائے مقررکردیئے۔۔۔
ایک ٹرین کا دوسری ٹرین سے 250 روپے کرائے کا فرق ہے ،جس کے باعث سٹیشن پر مسافر کم ہو رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینیں ٹریک پر چڑھ گئی ہیں لیکن کرائے میں اضافہ کے ساتھ ہی مسافروں نے ٹرین پر سفر کم کر دیا ہے ۔گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن سے تیز گام ،ریلی کار اور جعفر ایکسپریس پر مسافر لاہور تک سفر کرتے ہیں لیکن ریلوے کیجانب سے تیز گام اور جعفر ایکسپریس کا لاہور تک کرایہ 450 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ ریل کار کا کرایہ 150روپے ہے ۔مسافروں کو 450روپے کرایہ ادا کرنے کے باوجود ٹرین میں سیٹ نہیں ملتی اور وہ کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں،مسافروں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریل کار جس کا کرایہ 150روپے ہے اسی طرح دوسری ٹرینوں کا کرایہ بھی 150روپے کیا جائے ۔