اشیا ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا:اسسٹنٹ کمشنرز

اشیا ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو  یقینی بنایا جائے گا:اسسٹنٹ کمشنرز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) اشیا ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی مہنگے داموں اشیا ضروریہ کی فروخت ہو تو فوری نشاندہی کرتے ہوئے شکایات پنجاب قیمت موبائل ایپ پر درج کروائیں تا کہ غیر قانونی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کے شکنجے میں لاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی محمد سلیم، صدر کامران حسین نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر) نے اپنی تحصیلوں میں چھاپے مار کارروائیوں کے دوران کیا، اس موقع پر انہوں نے درجنوں د کانداروں کو ناجائز منافع خوروں اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کئے ۔

 

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں