شراب، سوا 7کلو سے زائدمنشیات برآمد،8افرادگرفتار

 شراب، سوا 7کلو سے زائدمنشیات برآمد،8افرادگرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )مختلف واقعات میں شراب کی53بوتلیں اور سوا سات کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 8افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک سے پولیس نے دوران گشت سہیل سے 560گرام چرس، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے سہیل احمد سے ایک کلو520گرام چرس، تھانہ موترہ کے علاقہ سے کار سوار غلام حسین فاروقی سے 48بوتل شراب، تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں سے اعجاز احمد سے 2کلو400گرام چرس، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میترانوالی سے عرفان عرف فانی سے ایک کلو50گرام چرس اور حیدر علی عرف حیدری سے ایک کلو520گرام چرس ، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ شہزادہ پھاٹک سے اختر سے 310گرام اور نوشہرہ سے سلمان سے پانچ بوتل شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں