آٹے کی بندر بانٹ ،متعدد افسروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

آٹے کی بندر بانٹ ،متعدد افسروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سرکاری آٹے کی بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے ،ضلعی انتظامیہ کے متعدد افسروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔

حصول آٹا کیلئے شہریوں سے ہونیوالے غیر انسانی سلوک پر شہری عاصم کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر وڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ سمیت ضلعی انتظامیہ کے متعدد افسروں کیخلاف دی جانے والی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر گل نے وکیل کے انسانی حقوق پر دئیے گئے مضبوط اور جامع دلائل سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سمیت دیگر ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کرپشن بد عنوانی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں