عمران خان کیلئے ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں :عثمان ڈار

عمران خان کیلئے ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں :عثمان ڈار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینے کی خاطر ہر قیمت چکانے کیلئے تیار ہوں۔۔۔

حکومت نے میرے خلاف اینٹی کرپشن میں کیس بنانے کیلئے ورکرز سے جھوٹے بیانات لینے کی کوشش کی ہے ، وکلا کے ہمراہ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ، سب کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت میٹروپولٹین کارپوریشن میاں شان علی قمر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلا ف کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن کا سہارا لیا جارہاہے ،کوئی کیس ہے نہ کرپشن پھر بھی ہراساں کیا جارہاہے ،عمران خان کا ساتھ دینے کی سزادینے کی تیاری کی جارہی ہے ، اینٹی کرپشن کارروائی سے قبل ثبوت اور تحقیقاتی ریکارڈ دے ۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈوں کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا، شکست کے خوف سے پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے حکمران جو مرضی کرلیں ایک دن یہ عوامی کٹہرے میں کھڑے ہوں گے ،ملک سیاہ دور سے گزر رہا ہے حکمران آئین کو پاؤں کے نیچے روند رہے ہیں ، امپورٹڈ حکومت نے ملک و قوم کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ آئندہ چندروز میں مزید مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہو گا،عوام موجودہ امپور ٹڈحکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم کیخلاف نفرت ہی نفر ت ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں