سیالکوٹ:تجاوزات کیخلاف فوری آ پر یشن ، ٹیمیں تشکیل

 سیالکوٹ:تجاوزات کیخلاف فوری آ پر یشن ، ٹیمیں تشکیل

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے تعاون سے شہر میں تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن فوری۔۔

شروع کیا جائے گا، میونسپل کارپوریشن شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے اینٹی انکروچمنٹ ٹیمیں تشکیل دے ، آپریشن کو موثر بنانے کیلئے سکواڈز میں شامل عملہ کی تعداد کو دگنا کر دیا جائے ، پشتونوں سمیت دوسر ے شہروں سے آنیوالے مقامی تاجروں کی طرح دکانوں میں اپنا کاروبار کریں ریڑھیاں لگا کر سڑکیں بلاک کرنیوالوں کا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران میں شامل مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد اعجاز، ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اختر ، تاجر نمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر تنظیمیں آپریشن کے آغاز سے قبل دکانداروں کو آگاہ کریں اور انہیں از خود تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کریں، میونسپل کارپوریشن اینٹی انکروچمنٹ سکواڈز تیار کریں، پلاز وں میں پارکنگ کیلئے مختص جگہوں سے کمرشل سرگرمیاں ختم کرائی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں