ڈپٹی کمشنرکاٹی ایچ کیوہسپتال کامونکے کادورہ ،سہولیات کاجائزہ

ڈپٹی کمشنرکاٹی ایچ کیوہسپتال کامونکے کادورہ ،سہولیات کاجائزہ

کامونکے ،گوجرانوالہ(تحصیل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکے کااچانک دورہ کیااور طبی سہولیات کی۔۔

 فراہمی، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتظامی امور سمیت ادویات کے سٹاک بارے بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر نے سر جیکل وارڈ،میڈیکل /ایمر جنسی وارڈ، سرجیکل وارڈز، فارمیسی سمیت ہسپتال کے دیگر اہم شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہو ئے مریضوں اور تیمار داروں سے سہولیات’ ڈاکٹروں کے رویے اور ادویات کی دستیابی کے سلسلہ میں معلومات اور فیڈ بیک حاصل کیا،ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وعملہ کو مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے ، وقت کی پابندی کرنے اور دوران ڈیوٹی ذمہ داری ایمانداری سے بھی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری چیک کی اور ہسپتال میں صفائی امور کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کو لازم بنایا جائے اور طبی سہولیات کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو درکار سروسز فراہم کی جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں