گوشت کی دکانوں پر جالی لگانے کا منصوبہ فائلوں میں دفن

 گوشت کی دکانوں پر جالی لگانے کا منصوبہ فائلوں میں دفن

تتلے عالی(نامہ نگار)پنجاب حکومت کاگوشت کی دکانوں پر جالی لگانے کا منصوبہ ایک بار پھر فائلوں میں دفن کر دیا گیا۔

 پنجاب حکومت نے مردہ،بیمار،لاغر جانوروں کے پانی ملے مضرصحت گوشت کی سرعام فروخت اور چکن،بڑے چھوٹے گوشت کی دکانوں پرمکھیوں کی بہتات اور بیماریاں پھیلنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں گوشت کی دکانوں پر جالی لگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔مذکورہ منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ٹیموں نے صوبہ بھر میں دومرتبہ سروے کیا جس میں قصابوں کی دکانوں کی تصاویر،قصاب کا نام،ایڈریس،نزدیکی سرکاری سلاٹر ہاؤس،روزانہ وماہانہ کتنے جانوروں کو ذبح کیا جا رہا ہے ودیگر تفصیلات اکٹھی کی گئی تھیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے چھوٹے ،بڑے شہروں، قصبوں،دیہات میں قائم قصابوں اور چکن فروخت کرنے والے دکانداروں کو گوشت جالی کے اندر رکھنے کی ہدایات بھی کی تھیں لیکن حکومتی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ کو ایک مرتبہ پھر سے فائلوں میں دفن کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں