حافظ آباد ،علی پورفیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

 حافظ آباد ،علی پورفیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) گیپکو کی جانب سے حافظ آباد شہر کے علی پورفیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ہر دوسرے دن مرمت کے نام پر بجلی کی۔۔

 سار اسارا دن بندش پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف گیپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف علی پورروڈفیڈسے بجلی کی سپلائی کو پرمٹ اور مرمت کے نام پر سارا سارادن بند رکھ کر صارفین کی زندگی کو اجیرن کردیا گیا ہے ۔صارفین نے مطالبہ کیا کہ علی پورروڈ پر آئے روز بجلی کی بندش کا سخت نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں