چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں پر حملہ ، پی ایم اے کی مذمت

چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں پر حملہ ، پی ایم اے کی مذمت

وزیرآباد(نا مہ نگار)چلڈرن ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹروں پر حملہ، پی ایم اے وزیرآباد کی شدید مذمت، گرفتار مجرموں کو قرار واقعی سزادلوا نے کا مطالبہ۔۔

،پاکستان میڈیکل ایسوسی وذیر آباد کی طرف سے چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈیوٹی ڈاکٹر سعد رفیق و دیگر لیڈی ڈاکٹروں بشمول ہسپتال عملے پر لواحقین کے روپ میں پانچ غنڈوں کی طرف سے حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کی گئی۔ صدر پی ایم اے ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا پولیس ایف آئی آر میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت سمیت سخت دفعات لگائے اور گرفتار ملزمان کو سخت سزا دی جائے وگرنہ ڈاکٹروں کے لئے سیریس مریضوں کا علاج معالجہ جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ صدر ڈاکٹر جمال ناصر و جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ناقابل قبول ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں