وزیرآباد:عملہ کم ، ڈیوٹی زیادہ ، پوسٹ مینوں کا احتجاجی مظاہرہ

وزیرآباد:عملہ کم ، ڈیوٹی زیادہ ، پوسٹ مینوں کا احتجاجی مظاہرہ

وزیرآباد(نامہ نگار)پاکستان پوسٹ آفس کے پوسٹ مینوں کے ڈیوٹی کے سخت اوقات ،عملہ کی کمی اور انچارج کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا،پٹرول کی مد میں رقم دینے اور پوسٹ مینوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

مین پوسٹ آفس کے ڈاکیے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں وہ دس سے بارہ گھنٹے ڈیوٹی کر رہے ہیں، علاقے کے رقبہ کے لحاظ سے کم از کم دس پوسٹ مین ہونے چاہئیں تاہم دو مستقل پوسٹ مین ہیں اور دو افراد کو ہیلپ کیلئے ساتھ لگا رکھا ہے چار افراد دس بندوں کا کام کرنے پر مجبور ہیں۔نظام آباد پوسٹ آفس اور سٹی پوسٹ آفس کے ختم کئے جانے کے بعد ڈاک کی ترسیل کا سارا بوجھ مین پوسٹ آفس پر آن پڑا ہے لیکن یہاں عملہ کم ہونے کی وجہ سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ احتجاج کی اطلاع پر گوجرانوالہ ہیڈ آفس سے افسر وزیرآباد پہنچے اور انہوں نے پوسٹ مینوں کی شکایات سن کر جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں