25 ہزار مراکز علم بنانے کیلئے کام شروع کر دیا :حسن محی الدین

25 ہزار مراکز علم بنانے کیلئے کام شروع کر دیا :حسن محی الدین

ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا) شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزندچیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن اس صدی کی تجدیدی تحریک ہے ۔۔۔

 گھر گھر علم کے چراغ جلانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نے 25 ہزار مراکز علم بنانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے ،علم کے نور سے جہالت کا اندھیرا دور ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ اور ڈسکہ سے آئے وفد سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر علامہ پروفیسر رانا محمد ادریس قادری ، سید قیصر عباس گیلانی، علامہ ثنااﷲ ربانی، محمد اسلم بسراقادری نے ڈسکہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کیلئے 4کنال زمین کی رجسٹری ڈاکٹر حسن محی الدین کو پیش کی ۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈسکہ سے بھی علم کی خیرات بٹے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں