مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)رکن قومی اسمبلی چودھری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ قوم کے اہم مسائل کو حل کرنا اور مستحکم اور خوشحال ترقی کی راہ پر گامزن کرنا صرف میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہی کا کام ہے۔

 سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ نے کہا کہ ملک نے اقتصادی ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی کی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق ایم پی اے شازیہ فریدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی خدمت اور قوم کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہیں اورملک کومسائل سے نکال کرہی دم لیں گے ، سابق صدر چیمبر شعیب بٹ نے کہا کہ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کو ترجیح دینے والی پالیسیوں کی تشکیل کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم ہے ۔ ضلعی صدر عرفان چاند بٹ نے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، افواج پاکستان جان کی پرواہ کئے بغیرملکی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتی ہیں، جنرل سیکرٹری سرفراز مغل نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ پوری قوم ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اس موقع پر ایم پی اے عبد الرؤف مغل، حاجی امان اللہ وڑائچ ،بلال فاروق ٹارڑ، طلعت شوکت اور عمران خان شیروانی نے کہا کہ پاک فوج،پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں