علی پور چٹھہ:جعلی مجسٹریٹ دکاندار کو چالان تھما کر رقم لیکر رفو چکر

 علی پور چٹھہ:جعلی مجسٹریٹ دکاندار  کو چالان تھما کر رقم لیکر رفو چکر

علی پور چٹھہ(نامہ نگار )علی پور چٹھہ میں جعلی مجسٹریٹ د کاندار کو 5 ہزار روپے کا چالان تھما کر رقم لیکر رفو چکر ہو گیا۔۔

 مدینہ چوک میں رانا امجد چکن شاپ پر 3 شخص جعلی مجسٹریٹ بن کر آئے اوردکاندار کو کہا کہ ریٹ لسٹ سامنے کیوں نہیں لگائی، رسید بک نکال پر 5000 جرمانہ کیا اور رسید اس کے ہاتھ میں دی جبکہ جرمانہ کی رقم وصول کر کے چلتے بنے ۔ بعدازاں ساتھ والی د کانوں سے پوچھا کہ مجسٹریٹ آیا تھا تو انہوں نے کہا نہیں، پتا چلاکہ وہ نوسربازتھے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر مختلف لوگوں کو جرمانے کرکے رقم بٹور کر رفو چکر ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں