3منشیات فروش گرفتار،102کلو افیون،28کلو چرس برآمد

3منشیات فروش گرفتار،102کلو افیون،28کلو چرس برآمد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ تتلے عالی اور تھانہ سبزی منڈی پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے۔۔

 کروڑوں روپے مالیت کی 102کلو گرام افیون اور28کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تتلے عالی پولیس نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث دو بڑے سپلائرز عرفان اور عاطف ساکن پشاور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پینسٹھ کلو گرام افیون اوربارہ کلو گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ سبزی منڈی ٹیم نے منشیات ڈیلر محمد نواز سکنہ پشاور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سینتیس کلو گرام افیون اور سولہ کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات لاکر گوجرانوالہ,گجرات ,لاہور ,سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں