صوبائی کابینہ عام آدمی کی بہتری کیلئے کوشاں :ابراہیم حسن مراد

صوبائی کابینہ عام آدمی کی بہتری کیلئے کوشاں :ابراہیم حسن مراد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) نگران صو بائی وزیر بلد یات او ر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی کابینہ خدمت خلق کے جذبے سے۔۔

سرشار رضا کارانہ طورپر عام آدمی کی بہتری اور اس کو در پیش مسائل کے دیر پا حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ا ن کی اپنے محکمہ کے افسروں اور اہل کاروں کو واضح ہدایات ہیں کہ دفاتر میں آنے والوں کو مکمل عزت و تکریم دیتے ہو ئے ہر ممکن ریلیف کی فراہمی اور مسائل کا بلا تاخیر حل یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیک نیتی اور پختہ عزم کے ساتھ موجودہ دستیاب وسائل کو عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے برو ئے کار لا کر بھی خاطر خواہ بہتری لائی جا سکتی ہے اور حکومت پنجاب کی ترجیح ہے کہ گڈ گورننس اور وسائل کے ایمانداری سے استعمال کے ذریعے نگران حکومت کے طورپر اپنی مختصر مدت میں ایسے دور رس اور دیر پا اقدامات کئے جائیں جن کے نتیجہ میں دیرینہ عوامی مسائل اور شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے صو بائی وزیر نے کہاکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کا مقصد محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لے کر عوامی خدمت اور بہتری کے لئے جاری اقدامات میں مزید تیزی لانا ہے ، صوبائی وز یر نے کہا کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر محکموں کی ذمہ داری ہے کہ مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس میں صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو برقت ٹھکانے لگانے کے لئے اپنے تمام وسائل اور خصوصی اقداما ت کو یقینی بنا یا جائے اجلاس میں کمشنر’ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کے افسران نے بریفنگ دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں