اداکار عثمان علی شاہ جہاں کی ڈرامہ دی لاسٹ میٹافر میں شاندار پرفارمنس
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)معروف اداکار عثمان علی شاہ جہاں کی انسانی رویوں پر لکھے ڈرامہ دی لاسٹ میٹافر میں شاندار پرفارمنس،ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔
تفصیلات کے مطابق گو رنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین طارق آباد کے اشتراک سے قائد اعظم ڈویزنل پبلک اسکول کے آڈیٹوریم ہال میں مایہ ناز لکھاری، اداکار اورہدایت کار عثمان علی شاہ جہاں کا لکھا ہوا ایک ڈرامہ، دی لاسٹ میٹافر، پیش کیا گیا، ڈرامے کے مرکزی کردار پر عثمان علی شاہ جہاں نے پرفارمنس پیش کی۔،ڈرامے میں انسانی رویوں کو دکھایا گیا، جس میں انسان اور جانور دونوں شامل ہیں۔ با مقصد اور سبق آمیز ڈارمہ کے تمام فنکاروں کو شاندار پرفارمنس پر تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے ،